Thursday, March 5, 2009

ROHANI SAFAR

.
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کتاب ہذا کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کمپوزنگ کی کسی بھی غلطی کیلئے پیشگی معذرت خواہ ہیں
غلطیوں کی نشاندہی کریں تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اس کی اصلاح کی جاسکے
.
پیش لفظ

حضراتِ محترم !کائنات میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے وقتاًفوقتاً ہدایت کے لئے پہلے تونبی بھیجےاور نبی الاخرزماں احمد مصطفی ﷺکی آمد کےساتھ ہی نبوت کے دروازے بندکردیئے ۔اس کے بعد سرکار کی ظاہری باطنی تعلیمات کی روشنی میں خلفائے راشدین، امام الواصلین، مقتدا کاملین کا دور شروع ہوت اہے جوامت کی رہبری فرماتے ہیں ۔اسکے بعد ولایت کا دور شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔

ہر دور میں امت کی رہبری و اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے کچھ بندے مبعوث کرتا ہے۔جو اپنے ظاہری و باطنی
تصرفات کے ذریعہ امت کے بھٹکے لوگوں کی اصلاح کرتے ہیں۔ ابتداءمیں تو اکثر بندے دنیا سے ناطہ توڑ کر اپنے حقیقی رب سے ناطے جوڑنے دنیا سے دور عبادات، ریاضات، مجاہدات کے لئے جنگلوں میں نکل جاتے ہیں۔ تاکہ دنیا کا کوئی عمل ان کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے ان میں بعض تو اسی کے حصول میں اپنی زندگی جنگلوں کی نذر کرجاتے ہیں اور کچھ خاص بندوں کو اللہ تبارک و تعالیٰ تکمیل کے بعد شہروں میں خلق خدا کو ظاہری و باطنی فیض پہنچانے کے لئے تعینات فرما دیتا ہے۔ تکمیل کے بعد جب بندہ کسی بندے پر کامل نگاہ ڈالتا ہے تو اس کی تقدیر بدل ڈالتا ہے۔ انہی اللہ کے بندوں میں عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے سرپرست اعلیٰ حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالی بھی ہیں۔ جنہوں نے اپنی عمر کا بہت بڑا حصہ روحانیت کے حصول اور تکمیل کے لئے جنگلوں میں گزارا اور جب خلق خدا کو فیض پہنچانے پر تعینات کئے گئے تو مختصر عرصے میں بےشمار خواتین و حضرات کی زندگی میں انقلاب ہی نہیں بلکہ مردہ قلوب کو ایک ہی قلندرانہ کامل نگاہ کے ذریعہ زندہ کر کے ذکر اللہ میں جاری و ساری کر ڈالا۔ قصہ مختصر یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ حاضر نظر کتابچہ میں قبلہ عالم حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالی نے ہماری دیرینہ خواہش اور بے حد اصرار پر اپنی روحانیت کے حصول پر مبنی اپنی یاداشتیں محفوظ کرائیں تاکہ طالبین حق اور معتقدین اسے پڑھ کر رہنمائی ہی نہیں بلکہ اس سے صحیح معنوں میں مستفیض ہو سکیں۔ دعا ہے اللہ تعالی حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالی کو عمر دراز عطا فرمائے اور تادیر ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم فرمائے اور ہمیں ان سے صحیح معنوں میں مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین

صدر و مرکزی ناظم اعلیٰ
.

No comments:

Post a Comment